سری نگر(کے پی آئی) شمالی کشمیر میں بھارتی فورسز کی تازہ کارروائی میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔ بھارتی فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری جمعیت نے منگل کی علی الصبح ضلع کپواڑہ کے کنڈی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا اس دوران بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ضلع کپواڑہ کے کنڈی علاقے میں محمد طفیل سمیت دو عسکریت پسند مارے گئے۔ ان کا تعلق ایل ای ٹی سے ہے۔ کنڈی علاقے میں بھارتی فوجی آپریشن جاری ہے ۔
دریں اثناء شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے زلورا سوپور میں گزشتہ شام ایک نوجوان مار گیا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے مارے جانے والے نوجوان کا نام حنظلہ بتایا ہے