سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
رام بن کے اوکھرال رامسو علاقے میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور اور اس کے معاون کی موت واقع ہوگئی۔
متوفین کی شناخت ڈرائیور طارق حسین ساکن گگوال رامبن اور سنیت سنگھ ساکن اوکھرال کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا اسی ضلع کے بانہال علاقے میں ہفتے کی صبح ایک تیل ٹینکر ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا ۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔