مئی2022 کے دوران 32 کشمیری شہید


سری نگر: بھارتی فوج نے مئی2022 کے دوران پی ایچ ڈی اسکالر شاہد مشتاق بٹ سمیت 32 کشمیریوں کو شہید کر دیا، بھارتی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ شہید ہونے والوں میں ایک کم عمر لڑکا بھی شامل ہے ۔

مئی2022 میں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔ان کارروائیوں میں کم از کم 26 افراد زخمی ہوئے۔

بھارتی پیر املٹری اورپولیس اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی180 کارروائیوں کے دوران 92 افراد کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر نوجوان تھے۔

فوجیوں نے گزشتہ ماہ دو رہائشی مکان تباہ کیے۔مئی2022 کے دوران شہید ہونے والے پی ایچ ڈی اسکالر شاہد مشتاق بٹ 27 مئی کو اونتی پورہ پلوامہ میں بھارتی فوجی جارحیت کا نشانہ بنے ۔

شاہد مشتاق بٹ کشمیر یونیورسٹی سری نگر سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ ان کا تعلق چاڈورہ بڈگام سے تھا۔