سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیرمیں میں سینئر کشمیر ی لیڈر اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون ایک سال کی غیر قانونی قید سے رہا ہوگئے،انہیں گذشتہ سال قابض انتظامیہ نے گرفتار کرکے کالے قانون پلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید سرینگر کے سنٹرل جیل میں قید کیا تھا
مقبوضہ علاقے میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں قید کیا گیا ہے ، عبدالرشیدلون کی نظربندی کو گذشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے کالعدم قراردی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ۔
عدالت کے حکم پر عبدالرشید لون ایک سال کے بعد رہا ہوئے ،حریت رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے پارٹی کے ایک وفد کے ہمراہ عبدالرشید لون کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور انہیں ان کی رہائی پر مبارکباد ی
اس موقع پر فریدہ بہن جی نے جیل میں ظلم و تشدد کے باوجود عبدالرشید کے بلندحوصلے اور عزم وہمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں اور کشمیریوں کو قیدخانوں میں ڈالنے سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا
انہوں نے کہاکہ بھارت کوحقیقت تسلیم کرتے ہوئے کشمیریوں کو اپنا حق خود ارادیت دے جس کا وعدہ خوو اس نے کشمیریوں سے یواین کی قراردادوں میں کررکھا ہے ۔