ریٹرننگ آفیسر پی پی -158لاہور میں تقرری اور تبادلے روکنے کیلئے آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری


لاہور(صباح نیوز)ریٹرننگ آفیسر پی پی -158 سید باسط علی نے آئی جی پنجاب کے 27مئی 2022 کے تقرریوں و تبادلوں کے اعلامیہ کو روکنے کا نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ضمنی انتخاب کے شیڈول کے اعلان کے بعد متعلقہ حلقوں میں کسی بھی قسم کی تقرریوں و تبادلوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔

آئی جی پنجاب کے 27مئی کو جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی آپریشن اور دیگر افسران کے تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر PP-158لاہور نے تقرریوں و تبادلوں کو فوری روکنے کیلئے آئی پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے اس حوالے سے کہا کے الیکشن کمیشن ہر صورت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔