چاغی کی پہاڑیاں نواز شریف کی اپنی مٹی سے محبت کی گواہی دے رہی ہیں،مریم نواز


لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چاغی کی پہاڑیاں نواز شریف کی اپنی مٹی سے محبت کی گواہی دے رہی ہیں۔

ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے آج پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی 24ویں سالگرہ پر یوم تکبیر کے موقع پر ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔

مریم نواز نے کہاکہ ہماری بقاء کا سفر دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے سے شروع ہوکر آج معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے نواز شریف اور شہباز سریف کی قیادت میں جاری ہے۔اللہ میری دھرتی کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین۔پاکستان زندہ باد۔

مریم نواز نے اپنی ٹویٹ کے ہمراہ یوم تکبیر کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی گئی خصوصی ڈاکیومینٹری بھی شیئر کی ہے۔