یاسین ملک کی جدوجہدآزادی کو سلام پیش کرتا ہوں،فیاض الحسن چوہان


لاہور(صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کشمیری حریت پسند لیڈر یاسین ملک کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ اور ہی ہونگے کم ہمت جو ظلم و تشدد سہہ نہ سکے، شمشیر وسناں کی دھاروں پہ روداد صداقت کہہ نہ سکے ، جس بات سے تم نے روکا تھا اور دار پہ ہم کو کھینچا تھا، مرنے پہ ہمارے عام ہوئی گو جیتے جی ہم کہہ نہ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری حریت پسند لیڈریاسین ملک کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتا ہوں۔