برنالہ آزادکشمیر ،گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ، دوسگے طالب علم بھائی جا ن بحق ، تیسرے بھائی کی حالت تشویشناک


میرپور آزاد کشمیر(صباح نیوز)برنالہ آزادکشمیر میں خونی حادثہ ،تین معصوم طالب علم المناک حادثے کا شکار ہو گئے جن میں سے 2 جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شدید تشویشناک حالت میں ہے،حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، جاں بحق ہونے والے اور زخمی ھونے وا لا تینوں بھائی تھے۔گاڑی خاتون چلا رہی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ برنالہ کی حدود میں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا، تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے باعث 2 لڑکے جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے اور زخمی ھونے وا لا تینوں بھائی تھے،بچے سکول سے واپس آ رہے تھے۔برنالہ تھانہ میں سمیرا اظہر کے خلاف پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج ہوا،

ملزمہ سیاسی شخصیت جام اظہر کی بیٹی ہے جو برنالہ فام ہاؤس جا رہی تھی ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اوور سپیڈ کے باعث رونما ہوا حادثہ کے فوری بعد ملزمہ نے فرار ھونے کی کوشش کی جسے برنالہ پولیس نے ناکام بنا دیا بعد ازاں تھانہ برنالہ سے طبعی معائنہ کے لیے ملزمہ کو ڈی ایچ کیو بھمبر منتقل کر دیا ۔