پشین(صباح نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) نے پشین میں کارروائی کرتے ہوئے میں 310 کلوگرام افیون اور 110 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی۔
اے این ایف حکام کے مطابق انٹیلیجنس نے اے این ایف بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں اربوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور ضلع پشین کراچی روڈ پر واقع کلی شبیزئی کے غیرآباد مقام پر ذخیرہ کی گئی 310 کلوگرام افیون اور 110 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی۔
اے این ایف حکام نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اتنی بھاری مقدار میں قبضے میں لی گئی منشیات افغانستان سے سمگل کی گئی تھی اور بعدازاں ساحلی علاقوں کے راستے بیرون ملک سمگل کی جانی تھی تاہم اے این ایف کی برووقت کارروائی میں یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔