سری نگر۔ بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے جم گنڈ میں فوج نے ایک پر تشدد آپریشن کے دوران ان نوجوانوں کو قتل کیا۔ اس طرح 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد6 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل بدھ کوضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کر دیے گئے تھے۔ کپواڑہ کے علاقے جم گنڈ میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے فوج نے ضلع کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں جبکہ انٹرنٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے