بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کے نام اورترازو کے نشان سے صوبہ بھر میں حصہ لے رہے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ باربارمنتخب ہونے والے سیاسی و مقتدرقوتیں بلوچستان کے مسائل،تباہی وبربادی ،غربت وبے روزگاری کے ذمہ دارہیں جماعت اسلامی دین دار دیانت دار لوگوں کی اسلامی جمہوری پارٹی ہے ۔دیانت داردین دار قیادت ہی بلوچستان کے مسائل حل کرسکتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کے نام اورترازو کے نشان سے صوبہ بھر میں حصہ لے رہے ہیں منتخب ہونے والوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کر دیا ہے سیاست کو کاروبار بنانے والے عوام کے خیر خواہ نہیں۔جماعت اسلامی سیاست کو دینی فریضہ سمجھ کر عوام کی خدمت اوراسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی سمیت ضلع وزونزکے ذمہ داران نے شرکت کی

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی کاراستہ روکھنے کیلئے سالوں سے ایک دوسرے کے خلاف فتوے جاری کرنے والے سیاسی دشمن بھی ایک ہوگئے انشاء اللہ جماعت اسلامی حق وسچ کی اسلامی سیاست کرتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے عوام مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائے ۔بار بار اقتدار میں آنے والے عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے یہ خودمالامال ہوئے عوام کو بھول جاتے ہیں ۔

حکومت واپوزیشن کے مزے ومفادات لینے والے بار بار عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں عوام آنکھیں کھول لیں اور ان عوام دشمنوں کے خلاف متحد ہوکر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی قوم کو ناامید نہیں کریگی جب بھی جہاں بھی اقتدارمیں آئے خدمات ودیانت کے ریکارڈ قائم کردیے الحمداللہ جماعت اسلامی کی دینی اخلاقی تربیت ،اللہ کے فضل وکرن سے ہر قسم کی بدعنوانی بداخلاقی ظلم وجبر ناانصافی سے جماعت اسلامی اوران کے لیڈر وکارکن محفوظ ہیں ۔

عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا توہر سطح پر حقیقی دینی نظریاتی تبدیلی ،مسائل کا حل محسوس کریں گے کوئٹہ بلوچستان کے مسائل جماعت اسلامی حل کرسکتی ہے ۔قومیت ولسانیت ومذہب کے نام پر باربار منتخب ہونے والوں نے عوامی مسائل ومشکلات اور پریشانیوں وبدعنوانی میں اضافہ کیا ہم انشاء اللہ ان برائیوں سے سیاست وپاکستان کو پاک کریں گے ۔