اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،وزیراعظم نے ہنگامی امداد کے وفاقی اداروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے
وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سات کلومیٹر کے دائرے میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اس کے علاوہ وزیراعظم نے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ،
شہباز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے، بڑے برن سینٹرز منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ،وزیراعظم نے چار زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی