الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں فلاحی کاموں کیلئے روشن تاریخ رکھتی ہے،محمد عبدالشکور


گوادر(صباح نیوز) ا لخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں فلاحی کاموں کیلئے روشن تاریخ رکھتی ہے ۔صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں الخدمت کی فعال ٹیم موجود ہے سول ہسپتال گوادر وتربت کو چھ کروڑ روپے کے سرجیکل سامان فراہم کیے ۔امسال صوبہ بھر میں ساڑے بارہ کروڑ روپے کے منصوبے مکمل کیے گیے گوادر میں لیبارٹری وچائیلڈپروٹیکشن سینٹر مکمل کیاجائیگا بلوچستان کے ساڑے چارسو یتیموں کی کفالت ،کم آمدنی والے ضروت مندو ں کو راشن وبڑی عید پر قربانی گوشت کی فراہمی سمیت مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے، کوئٹہ میں جلد بہت بڑامعیاری جدید ہسپتال قائم کیا جائیگا ۔ مختلف اضلاع میں ایمبولینس ،لیب وچھوٹے ہسپتال قائم کیے جارہے ہیں۔یہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے جاری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ا لخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد،نائب صدر اعجاز محبوب سمیت دیگر صوبائی وضلعی قائدین ان کے ہمراہ تھے ۔ محمد عبدالشکور نے کہاکہ گوادرپاکستان کا چہرہ ہے گوادر ترقی کریگا تو بلوچستان سمیت پوراپاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا بلوچستان میں غربت بے روزگاری بہت زیادہ ہے حکومت وفلاحی تنظیموں کو اس جانب خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوام انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے سلسلے میں ہماری جدوجہد جاری ہے ۔معذور افرادکو ویل چیئرز،مستحق ضرورت مند خاندانوں میں راشن فراہم کیے جارہے ہیں ساڑے چارسو یتیم بچوں کی کفالت کی جارہی ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن چمن سے گوادراور واہگہ سے کراچی وخیبر تک ہر جگہ موجود ہے الحمداللہ ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں الخدمت کے پاس رضاکاروں کی ایک کھیپ وسسٹم اور ٹیم موجودہے جو ہرمشکل وآفت میں متاثرہ لوگوں تک منظم اندازمیں سب سے پہلے پہنچ کر امدادوریلیف پہنچادیتے ہیں یہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے چل رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ الخدمت یتیم بچوں اوربیوہ ماوں کی کفالت وتعلیم وتربیت پر کام کررہی ہے، اس وقت ملک میں 20ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت انہیں تعلیم وتربیت دی جارہی ہے،الخدمت فاؤنڈیشن اب حال ہی میں گوادر وتربت ہسپتالوں کوکروڑوں روپے مالیات کے علاج ومعالجے کی سہولیات وسامان فراہم کر دیے ہیں ۔مختلف علاقوں میں ایمبولیس سروس اورلیب قائم کیے جارہے ہیں بلوچستان کے عوام کو تعلیم وصحت کی بہتر ومعیاری سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان بھر میں سماجی فلاحی شعبے خدمات فراہم کر رہی ہیں