جہانگیر خان جدون کوایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعینات کردیاگیا


اسلام آباد(صباح نیوز ) وفاقی حکومت نے سینئر وکیل جہانگیر خان جدون کوایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعینات کردیا ہے،

صدر پاکستان نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر تعیناتی کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردی ہے۔

یاد رہے کہ نیاز اللہ نیازی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عہدے پر تعینات تھے صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے جہانگیر جدون کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔