وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات


اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے جمیعت علما اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کی ملاقات ہوئی ،

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے  جمعیت علما اسلام  کے رہنما مولانا فضل الرحمان  نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔