پاکستان کی جانب سے افغانستان کیلئے امدادی پیکج کی دوسری کھیپ بھیج دی گئی


  اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کی جانب سے افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف سامان کی دوسری کھیپ بھیج دی گئی۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاکستان ائیرفورس کےC-130طیارے کے ذریعے افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف سامان کی دوسری کھیپ مزار شریف کے لیے روانہ کر دی۔

ریلیف سامان کی یہ کھیپ فیملی ٹینٹ، آٹا، چاول اور چینی پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ اس سلسلے کی پہلی کھیپ 7مئی کو روانہ کی گئی تھی۔