ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے پارلیمنٹ ہائوس میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی سپیکر نے وزیراعظم شہبازشریف کو اپنے حلقے اور جنوبی اضلاع کے مسائل سے آگاہ کیا۔

قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ڈپٹی سپیکر کو بنوں اور جنوبی اضلاع کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔زاہد اکرم درانی کا کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع کو پی ٹی آئی نے گزشتہ ساڑھے آٹھ سالوں سے محروم رکھا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بنوں اور جنوبی اضلاع کی پسماندگی کو ختم کریں گے۔ جنوبی اضلاع میں گیس، بجلی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کروں گا۔