لاہور (صباح نیوز)لاہور کی سیشن کورٹ نے ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو مسجد وزیر خان کیس میں بری کر دیا۔ ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان کیس کی سماعت ہوئی۔
لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد مشتاق نے مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے الزام پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی بریت کی درخواستیں منظور کیں اور انہیں بے قصور قرار دیا۔ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا تھا۔