سنگدل ماں نے نومولود بچی کو جھاڑیو میں پھینک دیا


نوشیروفیروز (رپورٹ صباح نیوز  ) مہنگائی بے روز گاری کے باعث سنگدل ماں نے ایک دن کی معصوم بچی کو چھاڑیوں میں پھینک دیا اور فرار ،گاوں والوں نے بچی کی چیخوں پکار سن کر اٹھایا اور گود لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں عبدالغفور چانڈیو میں مہنگائی بے روزگاری کے سبب سنگدل ماں نے ایک دن کی معصوم بچی کو گاؤں کے قریب چھاڑیوں میں پھینک دیا اور فرار ہوگئی۔

بچی کی چیخوں پکار سن کر گزرتے ہوئے ایک شخص امیر بخش چانڈیو نے بچی کو چھاڑیوں سے نکالا اور ڈاکٹر کے پاس لے گیا اور بچی کا معائنہ کروایا تو بچی صحی سلامت تھی امیر بخش نے بتایا کہ وہ بچی کو الله کی رحمت سمجھ کر گھر لے آیا ہے اس نے بتایا کہ وہ بچی کو اولاد کی طرح پرورش کرونگا واقع کی اطلاع پر پورا گاؤں بچی کو دیکھنے امیر بخش کے گھر پہنچ گیا۔