لاہور(صباح نیوز)سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ سے متعلق اسپیکرپرویزالہی کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔
عدالت نے درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پہلے سے درج کیا جا چکا ہے۔
پولیس کی تفتیش جاری ہے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہو گی۔پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کرنے ،تشدد کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔
اندراج مقدمہ کی درخواست لیگی ایم پی ایز اور 2سو نامعلوم کے خلاف دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم نے متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی۔پولیس ہماری درخواست پر کاروای کرنے سے گریزکررہی ہے لہذا عدالت پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔