لیگی رہنماؤں کے خلاف کوئی نیا سپلیمنٹری ریفرنس دائر نہیں کیا گیا،نیب


اسلام آباد (صباح نیوز) قومی احتساب بیورو نے بعض میڈیا رپورٹس جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ان کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سابق ایس ایس جی سی بورڈ کے چیئرمین شیخ عمران الحق کے خلاف ایل این جی کیس میں نیب کی طرف سے مذکورہ افراد کے خلاف اس وقت کوئی نیا سپلیمنٹری ریفرنس نہ ہی دائر کیا ہے اور نہ ہی کوئی نئی منظوری دی گئی ہے۔

اس لئے مذکورہ خبر کہ کوئی نیا ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے بالکل درست نہیں ہے۔