امپورٹڈ حکومت انتہائی پستی کا شکار ہے،فیصل جاوید


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاویدخان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت انتہائی پستی کا شکار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے قاسم سوری کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ قاسم خان سوری پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، یہ امپورٹڈ حکومت جو ایک غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ایک سازش کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے، انتہائی پستی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کیا کارروائی کریگی؟انصاف کے تقاضے پورے ہونگے؟عوام سوالات کے جواب چاہتی ہے۔