لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی،حماد اظہر


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی، وقت پر مقامی گیس کی  نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے ایل این جی معاہدے ڈیفالٹ کر گئے اور سارا دارومدار فرنس آئل پر ڈال کر اس کا سٹاک بھی ختم کردیا، صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری کا لوڈ ختم ہو جاتا ہے، اس وقت امپورٹڈ حکومت ان چھٹیوں کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی امید لگائی بیٹھی ہے، ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی نہیں ہوئی۔