کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کا ادب ہر لحاظ سے ضروری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں جام کمال نے مسجد نبویۖ نے واقعہ پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرم میں بہترین طرز عمل اختیار کرنا نہ صرف بہت ضروری بلکہ لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بابرکت شہر، مبارک جگہ اور سب سے بابرکت مہینہ ہے، مسجد نبوی کا ادب ہر لحاظ سے ضروری ہے۔
جام کمال نے مزید کہا کہ تمام جماعتیں اپنے پیروکاروں کو احترام اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کی ہدایت کریں۔