مسجدِ نبو یۖ کے احاطے میں کسی صورت نعرے بازی مناسب نہیں،علی محمد خان


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مسجدِ نبو یۖ کے احاطے میں کسی صورت نعرے بازی مناسب نہیں۔علی محمد خان نے  مسجدِ نبوی ۖ میں کی گئی نعرے بازی کی مذمت کی ہے۔

جاری کئے گئے بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ مسجدِ نبوی  ۖ یا اس کے احاطے میں کسی بھی صورت نعرے بازی مناسب نہیں، ہزار سیاسی اختلاف ہو لیکن اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے، نہ ہی سیاسی اختلاف دشمنی میں بدلے۔

علی محمد خان نے مزید کہا ہے کہ مسجد نبوی  ۖ کے احاطے میں نعرے بازی آداب کے خلاف اور سخت منع ہے ، یہ عوامی ردِ عمل تھا لیکن مسجدِ نبویۖ کا احترام ہر صورت میں ہر حال میں مقدم ہے۔