حمزہ شہباز کی حلف نہ لینے کیخلاف تیسری بار ہائیکورٹ میں درخواست دائر


  لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے حلف نہ لینے کیخلاف تیسری بار عدالت سے رجوع کرلیا۔

حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی، حمزہ شہباز کی درخواست میں وفاقی اورپنجاب حکومت فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ حلف سے متعلق احکامات جاری کرچکی ہے ، عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا جا رہا، گورنر پنجاب نے ایک بارپھرعدالتی حکم ماننے سے انکارکردیا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ حمزہ شہبازسے حلف لینے کیلئے نمائندہ مقررکرے۔