سی پی این ای کی سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کو ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت


کراچی (صباح نیوز)کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کو  کی جانب سے ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صحافیوں کی زباں بندی کے لئے قومی اداروں کو آلہ کار نہیں بننا چاہئے۔

جاری بیان میںسی پی این ای کے صدر کاظم خان اور سیکریٹری جنرل عامر محمود نے سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو  کی جانب سے ہراساں کرنے اور صحافی کے گھر میں گھسنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ارشد شریف سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی زباں بندی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

سی پی این ای کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور صحافیوں کو ہراساں کرنے اور غیر سنجیدہ مقدمات قائم کرنے سے گریز کیا جائے۔