شازیہ مری اورمفتاح اسماعیل کی زیر صدارت بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس،مستحق افراد کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے مختلف تجاویز


اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر شازیہ مری اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا،

اجلا س میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو امداد فراہم کرنے پر بریفنگ دی گئی ،اس کے علاوہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسعت دینے کیلئے مختلف آپشنز پر گفتگو ہوئی جبکہ اجلا س میں مستحق افراد کو  مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے مختلف تجاویز   پر غور کیا گیا ،

پیٹرولیم ڈ ویژن ،  فنانس ،  بی آئی ایس پی اور  وزارت تخفیف غربت و  سماجی تحفظ کے سیکریٹریز  نے  اجلاس میں شرکت کی،ڈی جی  بی آئی ایس پی نوید اکبر نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی ،

اس موقع پر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت  سے تحفے میں ملی مہنگائی کو قابو کرنا  ہماری پہلی ترجیح ہے ۔