سابق صدر آصف زرداری دبئی پہنچ گئے


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئے۔آصف زرداری گزشتہ رات نجی طیارے میں اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث آصف زرداری پربیرون ملک سفرکرنے پرپابندی عائد تھی۔اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف اور(ن)لیگ کے رہنما نوازشریف سمیت دیگررہنماں کے نام بھی ای سی ایل سے نکال لئے گئے تھے۔