ضمیر فروشوں نے محب وطن پاکستانیوں کوانڈر ایسٹیمیٹ کیا، شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ضمیر فروشوں نے محب وطن پاکستانیوں کوانڈر ایسٹیمیٹ کیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اور اپنی پارٹی کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ انصا ف فینز زبردست ،تم لوگ گراؤنڈ پرجلسہ کرتے ہو، ٹوئٹر سپیس کرتے ہو اور سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظو کا ٹرینڈ پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا میں ریکارڈ بریکنگ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ضمیر فروشوں اور وطن فروشوں نے محب وطن پاکستانیوں کوانڈر ایسٹیمیٹ کیا تھا۔