ملک بھر میں ڈیزل یا پیٹرول کی کوئی قلت نہیں،ترجمان اوگرا


اسلام آباد(صباح نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا نے وضاحت کی ہے کہ ملک بھر میں ڈیزل یا پیٹرول کی کوئی قلت نہیں۔ترجمان اوگرا نے جاری بیا ن میں کہا کہ چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اوگرا تمام صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پر کارروائی ہوگی۔خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔پنجاب کے جنوبی اضلاع میں پمپس پر ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی اور اس حوالے سے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر کمپنیاں تیل فراہم نہیں کر رہی ہیں۔دوسری جانب کسان اتحاد کے رہنماوں نے شکوہ کیاکہ ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہورہی ہے