اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایندھن کی قلت ن لیگ کے 2 کنٹریکٹس ڈیفالٹ ہونے سے ہوئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں شہباز شریف کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف 5 پاور پلانٹس کی مرمت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس میں بھی زیادہ تر نجی شعبے کے ہیں، ایندھن کی قلت ن لیگ کے 2 کنٹریکٹس ڈیفالٹ ہونے سے ہوئی، پچھلے 2 ہفتے میں سسٹم گیس ڈائیورشن کو فوری نہیں بنایا گیا جبکہ اس شدید بدانتظامی سے آسانی سے بچا جا سکتا تھا۔