پیپلز پارٹی فنڈنگ کے نام پر رشوت کا پیسہ اپنے اکاؤنٹ میں ڈالتی رہی، شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی فنڈنگ کے نام پر رشوت کا پیسہ اپنے اکاؤنٹ میں ڈالتی رہی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کا حکم ایک بہترین فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب آئے گا اونٹ پہاڑ کے نیچے، اب پتا چلے گا کون کون پارٹی فنڈنگ کے نام پر بھتے لیتا رہا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی فنڈنگ کے نام پر کس طرح منی لانڈرنگ اور رشوت کا پیسہ اپنے اکانٹ میں ڈالتے رہے۔