خان صاحب کا سیاست کے لیے مذہب کا استعمال قابل مذمت ہے،مفتاح اسماعیل


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امر بالمعروف سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی۔ ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی والوں نے سیاست چمکانے کے لیے مذہب کا استعمال کیا، میں نے کہا تھا کہ عمران خان خودکی معروف سے مناسبت جب کہ مخالفین  کے لیے منکر کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹرول آرمی نے میرے اوپر حملے شروع کردیے، سفیدجھوٹ بولاگیا کہ خدانخواستہ میں نے قرآن کی آیت پرکوئی بات کی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ خان صاحب کا سیاست کے لیے مذہب کو استعمال کرنا قابل مذمت ہے ، قرآن ہم سب کا ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

مفتاح اسماعیل کا بیگم سے زیادہ شہباز شریف کے خوف کا اعتراف

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بیگم سے زیادہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ڈرنے کا اعتراف کیا ہے۔سوشل میڈیا پر مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مفتاح اسماعیل کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میں نے اسسٹنٹ کو کہا ہوا ہے کہ اگر میری اہلیہ دو تین بار کال کریں تب فون لانا لیکن شہباز شریف کی کال پہلی بار ہی آئے تو فون لے آنا۔