پی ٹی آئی کا منحرف ارکان کے ریفرنسز کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ


لاہور (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے منحرف ارکان کے ریفرنس کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے معاملے پرریفرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا جس میں عدالت سے الیکشن کمیشن سے نااہلی ریفرنسزپرجلد فیصلے کیلئے استدعاکی جائے گی۔

واضح رہیکہ پی ٹی آئی کے 26 ارکان اسمبلی پر وزیراعلی کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا الزام ہے اور پی ٹی آئی نے 26 ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کررکھے ہیں۔