امپورٹڈ حکومت نے واشنگٹن میں خارجہ پالیسی سے متعلق شرائط تسلیم کی ہیں،حماد اظہر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے واشنگٹن میں خارجہ پالیسی سے متعلق شرائط تسلیم کی ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے واشنگٹن میں معاشی، سیاسی اور خارجہ پالیسی سے متعلق شرائط تسلیم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے واشنگٹن میں جوشرائط تسلیم کی ہیں ان کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جائیں، اپنے اقتدار پہ مسلط ہونے کے بدلے میں کن چیزوں پرسودا ہوا یہ قوم کو فوری بتائیں۔