آئی ایم ایف پہلے بھی یہی چاہتا تھا پیٹرول اور بجلی سستی نہ کی جائے، شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پہلے بھی یہی چاہتا تھا کہ پیٹرول اور بجلی سستی نہ کی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف کی بات ماننے سے انکار کیا۔ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ تو مہنگائی کو عالمی مارکیٹ سے تعلق مانتے ہی نہیں تھے، حکومت کی نا اہلی ہوا کرتی تھی۔