ہماری افواج سرحدوں کی سکیورٹی موثر بنائے ہوئے ہیں، فرخ حبیب


اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہماری افواج اور سکیورٹی فورسز سرحدوں کی سکیورٹی موثر بنائے ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اور سکیورٹی فورسز سرحدوں کی سکیورٹی موثر بنائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی ہماری فورسز نے سرحد پار دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقع میں شہید ہونے والے جوانوں کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔