اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ترک وزیر خارجہ نے حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماں نے علاقائی، بین الاقوامی مسائل پر تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل حنا ربانی کھر نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا چارج سنبھالا ہے