شرجیل میمن کو پھر صوبائی وزیر بنا دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری


کراچی(صباح نیوز) سندھ کابینہ میں تبدیلی کرکے رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کوایک بار پھر صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے جبکہ وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا نام سندھ کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ۔ شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرجیل انعام میمن کل (جمعہ کو) وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ انہیں محکمہ اطلاعات سندھ کا قلم دان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا نام سندھ کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔