اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات پر ان کے بیٹے عماد محمد علی سے فون پر تعزیت کی ۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقبال محمد علی ایک شریف النفس ، پڑھے لکھے اور عوام دوست شخص تھے۔ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ہم آپکے ساتھ برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔ آمین