دردانہ صدیقی کی عطیہ نثار کی والدہ کی عیادت و دعائے صحت


کراچی(صباح نیوز)سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے معتمدہ تسنیم معظم کے ہمراہ ڈپٹی سیکریٹری عطیہ نثار اور نائب نگران شعبہ تعلیم نائلہ اقتدار کی والدہ کی عیادت کی جو کہ برین ہیمبریج کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے عطیہ نثار کی والدہ کی جلد اورمکمل صحت یابی کی دعا کی اور کارکنان سے بھی اپیل کی کہ رمضان کی بابرکت ساعتوں میں اپنے بیماروں کی صحت تندرستی کے لیے خصوصی دعاں کا اہتمام کریں۔