سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کی حمیرہ جبیں کے شوہر ندیم قاضی کی وفات پر ظہار تعزیت


کراچی(صباح نیوز)نگران حرم فورم جماعت پاکستان حمیرہ جبین کے شوہر، نائب بیت المال حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نگہت فاطمہ کے بھائی ندیم قاضی کا انتقال ہوگیا ہے۔

سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پروردگار مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، جبکہ سوگوار لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔ان کی اولاد کو ان کے حق میں بہترین صدقہ جاریہ بنا دے۔

جبکہ ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، عنائت جدون، ڈاکٹر حمیرا طارق، عطیہ نثار، معتمدہ تسنیم معظم نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افتخار و نائبین اور دیگر ذمہ داران نے بھی ندیم قاضی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائیں اور ان کے نیک اعمال کو بلندی درجات کا ذریعہ بنا دیں – انہوں نے ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔