احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی وترقی وزارت کا چارج سنبھال لیا


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اپنی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔

 وفاقی کابینہ کی حلف برداری کے بعد احسن اقبال وزارت منصوبہ بندی پہنچے اور اپنی وزارت کا چارج سنبھالا۔ احسن اقبال کا وزارت منصوبہ بندی پہنچنے پر پر تباک استقبال۔ وزارت کے افسران نے وفاقی وزیر کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔