ایک  سی آر پی ایف اہلکار ٹریفک حادثے میں ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے


 سری نگر:بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کا ایک اہلکار سرینگر شہر میں ٹریفک کے حادثے میں ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ سرینگر کے علاقے آئی کیو مال کے قریب ایک فوجی گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصاوم کی وجہ سے پیش آیا ۔ حادثے میں بھارتی فوج کے 12پیراملٹری اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے تھے جبکہ بعد میں ایک فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔