مظفرآباد(صباح نیوز)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا۔
تقریب حلف برداری ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ممبران اسمبلی، پارٹی کارکنان، انتظامی آفیسران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔
بعد ازاں صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دو رکنی کابینہ سے بھی ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر حلف اٹھانے والے وزراء میں چوہدری اخلاق احمد اور خواجہ فاروق احمد شامل ہیں۔