ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول جاری 


اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی( کل) 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے۔

جاری شیڈول کے مطابق ڈپٹی سپیکر کا انتخاب(پرسوں) 20 اپریل کو ہو گا۔ ڈپٹی سپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے مرتضیٰ جاوید عباسی کے کاغذات جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔