الیکشن کمیشن میں گریڈ 20 کے افسران کے تبادلے و تقرریاں


اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں گریڈ 20 کے افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں گریڈ بیس کے افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔ جس کے تحت صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سعید گل کوصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لگا دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اعجاز انور چوہان کوصوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کر دیا ہے جبکہ گریڈ 20 کے افسر محمد فرید آفریدی کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔