اسلام کا عادلانہ نظام ہی پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ محمد کاشف چوہدری


اسلام آباد (  صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد و اُمیدوار بر ائے قومی اسمبلی این 53محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام کا عادلانہ نظام ہی پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتا ہے، چہروں کی تبدیلی کے بجائے نظام کو تبدیل کیا جائے اور سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے، جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ اسلامی نظام ہی ملک میں خوشحالی لا سکتا ہے، انھوں نے کہا رمضان صبر و ہمت اور رحمتوں کا مہینہ ہے، اس مبارک ماہ میں حق و باطل کی جنگ ہوئی جس میں اللہ نے حق کو فتح عطا فرمائی اور اسلام دشمن رسوا ہوئے،قرآن و سنت کا نظام پوری دنیا کے لیے رحمت اور انصاف کا نظام ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی جی نائن یو نین کو نسل کے زیر اہتمام منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پرعبدالسبحان ، چوہدری ساجد اقبال ، عمران بخاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
محمد کاشف چوہدری نے کہا لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے، چہروں کے بدلنے سے ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی، اس ظالمانہ نظام کو بدلنے کی اشد ضرورت ہے، جماعت اسلامی آئندہ ہو نے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ،کارکنان میدان میں نکل کر نااہل،کرپٹ اور بو سیدہ نظام کے خا تمے کے لیے عوام کو تیار کر یں

، انھوں نے کہا ملک تاریخ کے نازک دوراہے پر کھڑا ہے، ہر طرف بے راہ روی، فحاشی، عریانی کا سیلاب ہے، دین مغلوب اور کفر کی طاقتیں ہر طرف چھائی ہوئی ہیں ایسے میں جماعت اسلامی کے کارکنان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں مملکت خداداد کو لادینی قوتوں سے آزاد کرنے اور ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان بنانے کیلئے مجاہدانہ کردار ادا کریں۔