کراچی(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ اللہ ہمیں اپنے برگزیدہ لوگوں کے راستے پر چلائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں علی زیدی نے گزشتہ رات ہوئے جلسے کی تصاویر، ویڈیوز اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میں تاریخ لکھی گئی ۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں علی زیدی لکھتے ہیں کہ واقعی میں اپنی ٹیم کے ہر ایک ممبر پر فخر کرتا ہوں جنہوں نے دن رات ،سخت گرمی میں اور روزے کی حالت میں بھی کام کیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ ہمیں اپنے برگزیدہ لوگوں کے راستے پر چلائے۔